بھارت کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں اور اب وہ اسی شاندار پرفارمنس کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ ساز پرفارمنس کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی صرف 37 اننگز میں دو ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ یہ اعزاز انھوں نے ورلڈکپ میں بھارت کے دوسرے میچ میں حاصل کیا۔
اس میچ میں روہت شرما نے 57 رنز اسکور کیے۔ ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنھوں نے 3,077 رنز بنا رکھے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیزمنڈ ہینز 2,262 رنز کے ساتھ دوسرے اور ویو رچرڈز 2,187 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔