Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو انگلینڈ میں ورلڈکپ کھیلتے ہوئے مشکلات کا سامنا ہے۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے ان پر منفی جملوں کے ساتھ انھیں "دھوکے باز" قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھی یہی دیکھنے کو ملا جب بھارتی شائقین نے اسٹیو اسمتھ کے خلاف جملے کسے۔
اس موقع پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی شائقین کو جملے کسنے سے روک دیا اور اسٹیو اسمتھ کے لیے تالیاں بجانے کا کہا۔ اسپورٹس مین اسپرٹ کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے گراؤنڈ میں اسمتھ سے ہاتھ بھی ملایا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ جو ہونا تھا ہو گیا، اسمتھ کو ان کے کیے کی سزا مل چکی ہے اس لیے اب ہمیں ان کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ ویرات کوہلی نے محمد عامر کی واپسی پر بھی انھیں سپورٹ کیا تھا۔