Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آّسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ابتداء میں وکٹس نہ لینے اور آخری اوورز میں زیادہ رنز دینے کو بھارت کے خلاف شکست کی وجہ قرار دے دیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ جب آپ ابتداء میں وکٹس نہیں لیں گے تو پھر آنے والے اوورز میں مخالف ٹیم کو رنز بنانے سے روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اختتامی اوورز میں ہم نے بہت زیادہ رنز دیے جو شکست کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ ایرون فنچ نے کہا کہ آنے والے میچز میں غلطیوں پر قابو پا کر نئے روپ میں نظر آئیں گے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جیت کا کریڈٹ اپنی پوری ٹیم کو دیا۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ شیکھر دھون اور روہت شرما نے جیت کی بنیاد رکھی جس کے بعد ہاردک پانڈیا نے زبردست بیٹنگ کی۔ انھوں نے کہا کہ بولرز نے اہم موقعوں پر وکٹیں لے کر آسٹریلوی ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد یہ عزم لے کر آئے تھے کہ ورلڈکپ میچ میں آّسٹریلیا کو شکست سے دوچار کرنا ہے۔