Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے خلاف شکست کے ساتھ ہی آسٹریلیا کا بیس سال سے ورلڈکپ میں قائم ریکارڈ ٹوٹ گیا اور آسٹریلیا کو ورلڈکپ 1999 کے بعد ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا لیکن کینگروز الیون مقررہ پچاس اوورز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کو آخری شکست پاکستان کے خلاف ورلڈکپ 1999 میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ناقابل شکست تھی۔
لیڈز میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے اُس میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں 275 رنز اسکور کیے تھے اور آسٹریلوی ٹیم سخت مقابلے کے بعد 265 رنز پر ہمت ہار گئی تھی۔ وسیم اکرم نے 4 اور ثقلین مشتاق نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔