Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 352 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تو اوول کی بیٹنگ وکٹ پر امید کی جا رہی تھی کہ یہ ہدف کامیابی سے حاصل ہو سکتا ہے مگر ڈیوڈ وارنر کی سست اننگز نے آنے والے بیٹسمینوں کے لیے مشکلات کھڑی کر دیں۔ آسٹریلیا نے پہلے 100 رنز مکمل کرنے کے لیے 121 گیندوں کا سہارا لیا جسے کینگروز کی شکست کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے 84 گیندوں پر 56 رنز اسکور کیے۔ ڈیوڈ وارنر نے اس ورلڈکپ میں اپنے کیریئر کی دو سست ترین نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ بھارت کے خلاف انھوں نے 77 اور افغانستان کے خلاف 74 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔
میچ کے بعد جب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ سے ڈیوڈ وارنر کے بارے میں سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر ایک بہترین اور ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں لیکن کبھی کبھی بیٹسمین بال کو مڈل نہیں کر پاتا، ہمیں وارنر کی صلاحیت پر پورا بھروسہ ہے اور وہ آئندہ میچز میں میچ ونر ثابت ہوں گے۔