Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کا 14واں میچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی اوپننگ جوڑی روہت شرما اور شیکھر دھون نے اپنی ٹیم کو زبردست آغاز فراہم کرتے ہوئے 127 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔
روہت شرما نے 57 جبکہ شیکھر دھون نے 117 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کا آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ شاندار ہے اور دونوں اوپنرز کی آسٹریلیا کے خلاف یہ چھٹی پارٹنرشپ تھی جس میں 100 یا اس سے زائد رنز بنے۔
آسٹریلیا کے خلاف روہت شرما اور شیکھر دھون نے 22 میچز میں اوپننگ کرنے کے فرائض انجام دیے جس میں انھوں نے 60 کی اوسط سے 1,273 رنز اسکور کیے۔ مجموعی طور پر دونوں اوپنرز کے درمیان یہ 16ویں سو سے زائد رنز کی پارٹنرشپ تھی۔