Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی اوپنر شیکھر دھون نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 گیندوں پر 117 رنز اسکور کیے جس کے بعد انھیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ہی شیکھر دھون نے انگلینڈ کی سرزمین پر ون ڈے کیریئر کے ایک ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ بھارتی اوپنر نے ایک ہزار رنز صرف 19 اننگز میں اسکور کیے۔
اس سے پہلے ویسٹ انڈین کے ویو رچرڈز نے انگلینڈ کی سرزمین پر 21 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ شیکھر دھون کا شمار بھارت کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ وہ پہلے بھارتی بلے باز ہیں جنہوں نے انگلینڈ میں چار سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔
اس کے علاوہ انھوں نے اپنے کیریئر کی کل 17 سنچریوں میں سے چار آسٹریلیا کے خلاف بنائی ہیں جبکہ اوول کے گراؤنڈ پر یہ شیکھر کی تیسری سنچری تھی۔ میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل شیکھر دھون نے اچھی کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا تھا۔