Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ میں جاری عالمی کپ 2019 کے 14ویں میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر بڑی کامیابی حاصل کی۔ بھارت کو 2011، 2015 اور 2019 میں ہونے والے ورلڈکپ کی کامیاب ترین ٹیم کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ ان تینوں میگا ایونٹس میں بھارت نے اب تک 19 میچز کھیلے اور سترہ میں اسے کامیابی ملی۔
بھارتی ٹیم کو صرف دو میچز میں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ ورلڈکپ 2011 میں بھارتی ٹیم کو ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں گروپ میچ میں شکست ہوئی تھی جبکہ ورلڈکپ 2015 کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا نے ہرایا تھا۔ اس ورلڈکپ میں اب تک دو میچز جیتنے والی بھارتی ٹیم 13 جون کو نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔