Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑ گئے۔ مہندر سنگھ دھونی نے ورلڈکپ کے پہلے ہی میچ میں آئی سی سی قوانین کی دھجیاں اڑا دی تھیں۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ میں انھوں نے وہ وکٹ کیپنگ گلوز استعمال کیے جن کے اوپر بھارتی فوج کا لوگو بنا ہوا تھا۔
مہندر سنگھ دھونی کے اس اقدام پر آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے انھیں گلوز تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جواب میں بھارتی بورڈ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعتراض مسترد کر دیا تھا اور دھونی کو وہی گلوز پہننے کی اجازت طلب کی تھی۔
آئی سی سی کے انکار کے بعد دھونی بھارت کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف نئے گلوز کے ساتھ وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق کوئی بھی وکٹ کیپر منوفیکچرر کے دو لوگوز کے علاوہ کوئی بھی لوگو اپنے گلوز پر نہیں لگا سکتے۔