Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کو شکست ضرور ہوئی مگر کینگروز کے وکٹ کیپر بیٹسمین ایلکس کیری نے اس ورلڈکپ کی تیزترین نصف سنچری بنا ڈالی۔ بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے ایلکس کیری نے 35 گیندوں پر 55 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ایلکس کیری نے پچاس رنز صرف 25 گیندوں پر مکمل کیے تھے۔
اس سے پہلے کرس گیل نے پاکستان کے خلاف اس ورلڈکپ کی تیزترین نصف سنچری 33 گیندوں پر اسکور کی تھی۔ ناقابل شکست رہنے والے ایلکس کیری آسٹریلیا کو شکست سے نہ بچا سکے اور آسٹریلیا کو میچ میں 36 رنز سے شکست ہوئی۔
ایلکس کیری نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی 45 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلوی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ پاکستان کے خلاف 12 جون کو کھیلے گی۔