Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ کر کے 18 سالہ اکرام علی کو ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا۔ محمد شہزاد نے بورڈ کے اس فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور مجھے گھٹنے کی انجری نہیں ہے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ مجھے زبردستی ورلڈکپ سے باہر نکالا گیا ہے۔ وطن واپس پہنچ کر انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، اکٹھے کھانا کھایا اور ہوٹل واپسی پر موبائل پر نیوز دیکھی کہ مجھے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کے خلاف ورام اپ میچ میں بیٹنگ کے دوران محمد شہزاد گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے لیکن انھوں نے آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں میں حصہ لیا تھا۔