Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے کی گئی درخواست مسترد کر دی۔ سرفراز احمد نے پی سی بی کو درخواست کی تھی کہ 16 جون کو بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں انھیں مخالف ٹیم کے کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر مختلف انداز میں جشن منانے کی اجازت دی جائے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قومی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ان معاملات کے بجائے کرکٹ پر توجہ دی جائے۔ یاد رہے رواں برس مارچ میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف رانچی میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں آرمی کیپس پہن کر شرکت کی تھی۔
ورلڈکپ 2019 کے پہلے میچ میں ہی بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی نے وہ وکٹ کیپنگ گلوز استعمال کیے تھے جن کے اوپر آرمی کا لوگو بنا ہوا تھا۔