Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ 6 ون ڈے میچوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کے اعدادوشمار کا موازنہ کیا جائے تو ویرات کوہلی اسٹرائیک ریٹ کے لحاظ سے بابر اعظم سے پیچھے ہیں جبکہ دونوں کھلاڑیوں کے رنز اور بیٹنگ اوسط برابر ہے۔
ویرات کوہلی نے پچھلے تمام 6 ون ڈے میچوں میں 56.7 کی بیٹنگ اوسط سے 346 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 93.04 ہے۔ بابر اعظم نے بھی پچھلے تمام 6 چھ ون ڈے میچز 346 رنز بنائے جبکہ ان کی بیٹنگ 56.7 رہی۔
ویرات کوہلی کے مقابلے میں بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ 96.84 رہا۔ بابر اعظم کو کم اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن ان اعدادوشمار سے واضح ہو رہا ہے کہ وہ اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کیلئے محنت کر رہے ہیں۔