Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری ورلڈکپ کے لیے جب ساؤتھ افریقہ کے اسکواڈ کا اعلان ہونا تھا تو اس سے ایک، دو روز قبل انھوں نے کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے حکام اور کپتان فاف ڈوپلیسی سے رابطہ کر کے میگا ایونٹ کھیلنے میں دلچسپ ظاہر کی تھی۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ اور فاف ڈوپلیسی نے ان کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی ہو گی جو پچھلے ایک سال سے ٹیم کا حصہ ہیں۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی اے بی ڈویلیئرز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مرد بنو، اگر تم نے ایک فیصلہ کر لیا ہے تو اس پر ڈٹ جاؤ۔
شعیب اختر نے اے بی ڈویلیئرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ 2019 میں ساؤتھ افریقہ آپ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر آپ مڈل آرڈر میں ہوتے تو نتائج مختلف ہوتے۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ آپ نے ملک کے اوپر دولت کو ترجیح دی۔