Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان جو میچ کھیلا جائے گا اس کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی جبکہ دیگر تین ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ شامل ہیں۔
راشد لطیف نے کہا کہ بہت زیادہ لوگ ویسٹ انڈیز کو سیمی فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں اور ان میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ فائنل فور ٹیموں میں جگہ بنائیں۔ ورلڈکپ میں ابھی تمام ٹیموں نے دو سے چار میچز کھیلے ہیں اور سیمی فائنل کی چار حتمی ٹیموں کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
پاکستان نے اپنا اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف 12 جون کو کھیلنا ہے اور اس روز محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے بعد 16 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت مانچسٹر کے میدان پر پنجہ آزمائی کریں گے۔