Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاکستان اور آسٹریلیا کل مدمقابل ہوں گے۔ میچ کے لیے فاسٹ بولرز کے لیے مددگار وکٹ بنائی گئی ہے۔ میچ کے لیے بنائی گئی پچ پر گھاس موجود ہے۔ اگر میچ کے روز تک گھاس رہی تو فاسٹ بولرز کو بھرپور مدد ملنے کا امکان ہے۔
بارش کے موسم اور تیز وکٹ کے باعث بیٹسمینوں کو شدید مشکلات ہو سکتی ہیں جس وجہ سے ٹاس کا کردار بہت اہم ہو گا۔ میچ کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو یہ ورلڈکپ میں ان کا پہلا میچ ہو گا۔
اہم ترین ٹاکرے کے لیے قومی ٹیم نے ٹاؤنٹن میں تین گھنٹے بھرپور پریکٹس کی۔ پریکٹس کے دوران فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ سرفراز احمد بھی وکٹ کیپنگ کی مشقیں کرتے دکھائی دیے۔