Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے گزشتہ روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو سابق کرکٹرز نے انھیں ٹویٹر پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب بھی ٹیم کو آپ کی ضرورت پڑی آپ چیمپئن ثابت ہوئے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ آپ نے ملک کو کئی فتوحات اور یادگار لمحات دیے، امید ہے کہ آپ کا دوسرا کیریئر بھی شاندار ہو گا۔
پاکستانی کرکٹرز نے بھی یووراج سنگھ کو خراج تحسین پیش کیا۔ وہاب ریاض نے مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یووراج سنگھ ایک حقیقی اسپورٹس مین ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ آپ کا کیریئر شاندار رہا، انٹرنیشنل کرکٹ آپ کو مِس کرے گی۔
یووراج سنگھ کے اچھے دوست شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ ایک بہترین بیٹسمین اور شاندار فیلڈر رہے، امید ہے کہ آپ کا مستقبل بھی یادگار ہو گا۔ پاکستان کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ یووراج سنگھ ایک اچھے پلیئر کے ساتھ اچھے انسان بھی ہیں۔