Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹاؤنٹن میں موجود پاکستانی کرکٹرز نے ٹریننگ سیشن کے بعد ٹاؤنٹن کی کاؤنٹی سمرسیٹ کے جونیئر پلیئرز کے ساتھ وقت گزارا، انھیں ٹپس دیں، ساتھ کرکٹ کھیلی اور آٹو گراف بھی دیے۔
سمرسیٹ کاؤنٹی کے چھ سے چودہ سال کے 40 بچے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ سیشن کے بعد کوپر ایسوسی ایٹس گراؤنڈ ٹاؤنٹن پہنچے اور پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ٹریننگ کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، سینیئر کرکٹرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کے علاوہ نوجوان کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حسن علی اور امام الحق بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کو کرکٹ کی ٹپس دیں۔
بچوں نے سرفراز احمد سے سوال کیا کہ ورلڈکپ کون جیتے گا جس پر سرفراز احمد نے جواب دیا کہ آپ دیکھیے گا ورلڈکپ ضرور پاکستان ہی جیتے گا۔