بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا کی جانب سے مبینہ بال ٹیمپرنگ کی فوٹیج سامنے آ گئی۔ بھارت کی اننگز کے 24ویں اوور سے پہلے ایڈم زمپا جیب سے کچھ نکال کر بال پر رگڑتے دکھائی دیے۔ تصاویر میں ایڈم زمپا کے ہاتھ میں بھی کوئی چیز دیکھنے میں آئی۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر بھونچال آیا اور ہر کوئی ایڈم زمپا پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگاتا نظر آیا۔ میچ کے بعد ایرون فنچ سے اس سے متعلق سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ تصاویر تو نہیں دیکھیں لیکن اتنا جانتے ہیں کہ ایڈم زمپا ہاتھ گرم رکھنے والا رومال جیب میں رکھتے ہیں۔
سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن نے بھی ایڈم زمپا پر بال ٹیمپرنگ کا الزام مسترد کر دیا اور کہا کہ انگلینڈ کے ٹھنڈے موسم کی وجہ سے ہر کوئی اس کا استعمال کرتا ہے، ایڈم زمپا نے جو کیا اسے بال ٹیمپرنگ قرار نہیں دیا جا سکتا۔