Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گراؤنڈ میں لمبے لمبے چھکے لگانے والے یونیورس بوس کرس گیل فیلڈنگ کرنے میں اتنے ماہر نہیں مگر اس کے باوجود بطور فیلڈر انھوں نے ایک شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ میں شیلڈن کوٹرل کی گیند پر ہاشم آملہ کا کیچ پکڑنے کے بعد کرس گیل ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔
کرس گیل اب تک 289 ایک روزہ میچوں میں 121 کیچ پکڑ چکے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کارل ہوپر کے نام تھا جنہوں نے 227 ایک روزہ میچوں میں 120 کیچز پکڑے تھے۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جےوردنے کے نام ہے جنہوں نے 448 میچوں میں 218 کیچز پکڑے۔
یاد رہے کرس گیل ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ کرس گیل ورلڈکپ 2019 میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والے کھلاڑی بھی بن سکتے ہیں۔ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے انھیں مزید سات میچز کھیلنے ہیں اور برائن لارا کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے انھیں 6 میچز درکار ہیں۔