Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کی ورلڈکپ 2019 میں اب تک کارکردگی بہت مایوس کن رہی ہے۔ اپنی عمدہ بیٹنگ سے ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کو کئی فتوحات دلانے والے ہاشم آملہ کا بلا اب تک خاموش ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ کے ابتدائی میچ میں انھوں نے صرف 13 رنز بنائے جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف انھیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔
انھوں نے بھارت کے خلاف 9 گیندوں پر صرف 6 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی وہ 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ہاشم آملہ میگا ایونٹ میں اب تک تین اننگز میں صرف 25 رنز ہی بنا سکے ہیں۔
یاد رہے ہاشم آملہ کو اپنے ون ڈے کیریئر میں 8 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 65 رنز درکار ہیں۔ اگر وہ اپنی اگلی چار اننگز میں یہ رنز بنا لیتے ہیں تو ویرات کوہلی کے بعد ہاشم آملہ 8000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے دنیا کے دوسرے تیزترین کھلاڑی ہوں گے۔