Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی تاؤ والی مونچھوں کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہو رہے ہیں اور شائقین ان کے اس نئے انداز کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ ٹاؤنٹن میں پریکٹس کے دوران محمد حفیظ نے بتایا کہ انھیں مونچھے رکھنے سے پہلے ان کی فیملی سے اجازت لینی پڑی تھی۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ میگا ایونٹ میں کوئی نیا انداز اپنانا چاہتا تھے مگر اس الجھن میں تھے کہ شاید یہ نیا اسٹائل فیملی اور بچوں کو پسند نہ آئے مگر ساتھی کھلاڑیوں نے اسے پسند کیا اور سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے کافی پسند کیا تو میں نے مونچھوں کو مزید بڑھا لیا۔
سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے پر انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوتا ہے بہتری کے لیے ہوتا ہے، انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پوری ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرنے کے لیے پراعتماد ہے۔