Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں اب تک ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہر میچ کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پروٹیاز کی ٹیم اب تک ورلڈکپ میں چار میچز کھیل چکی ہے مگر انھیں ایک بھی کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔
ابتدائی تین میچوں میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کو انگلینڈ، بنگلہ دیش اور بھارت کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔
ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ساؤتھ افریقہ کی ٹیم ایک پوائنٹ کے ساتھ نویں پوزیشن پر موجود ہے۔ ڈوپلیسی الیون کو اب ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور افغانستان سے کھیلنا ہے۔ یاد رہے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کیلئے کسی بھی ٹیم کو کم ازکم پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔