Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 37 سالہ یووراج سنگھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ نے انھیں بہت کچھ دیا اور اب ریٹائرمنٹ کا وقت آ چکا ہے۔ یووراج سنگھ نے سپورٹ کرنے پر اپنے کپتانوں، کوچز، مینجمنٹ اور فیملی کو شکریہ ادا کیا۔
یووراج سنگھ 304 ون ڈے، 40 ٹیسٹ اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کیریئر میں 11 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔ یووراج سنگھ نے بھارت کو ورلڈکپ 2011 جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007 میں یووراج سنگھ نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کو چھ گیندوں پر یادگار چھ چھکے بھی لگائے تھے۔ یووراج سنگھ کا کیریئر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ کینسر کا بھی شکار رہے لیکن بعد میں کینسر کو شکست دی۔