Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کل کھیلے گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم ناقابل تسخیر نہیں ہے اور ہم انھیں شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ٹیم ورلڈکپ کا اچھا آغاز نہیں کر سکی لیکن اس کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹورنامنٹ میں کم بیک کیا اور اب ورلڈکپ جیتنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
ایک سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ وہ صرف اس وقت ہی مطمئن ہوتے ہیں جب ان کی کارکردگی ٹیم کی فتح میں کردار ادا کرے اور وہ اس ورلڈکپ میں اپنی جانب سے 100 فیصد سے زیادہ دینے کی کوشش کریں گے۔