Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں سری لنکن ٹیم کو جھٹکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر نووان پرادیپ انجری کا شکار ہو گئے۔ برسٹل میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے پہلے نووان پرادیپ کے ہاتھ پر گیند لگی۔ ایکسرے کے بعد رپورٹ میں پتہ لگا کہ ان کے ہاتھ کی چھوٹی انگلی کی ہڈی جگہ سے ہٹ گئی تھی تاہم ڈاکٹرز نے اسے ٹھیک کر دیا ہے مگر مکمل صحتیابی کے لیے وقت درکار ہے۔
نووان پرادیپ اس انجری کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھا۔ کرکٹ سری لنکا کے مطابق نووان پرادیپ کو فٹ ہونے میں ایک ہفتے یا اس سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر نووان پرادیپ ورلڈکپ سے باہر ہوئے تو کسون راجھیتا کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔