Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آخری ورلڈکپ کھیلنے والے ساؤتھ افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کیرئیر سے مطمئن ہیں اور موقع دینے پر کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے شکرگزار ہیں۔ آئی سی سی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران طاہر نے کہا کہ ہمیشہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا، پاکستان کی گلیوں میں کھیلنا آج بھی یاد ہے اور وہاں سے یہاں تک پہنچنے کا سوچا بھی نہیں تھا۔
انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ تک پہنچنے کا سفر آسان نہیں تھا اور اس کے لیے انھیں کافی انتظار کرنا پڑا۔ ساؤتھ افریقہ آنے کے بعد میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی اور کاؤنٹی ٹیموں کی نمائندگی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں آج جہاں ہوں وہاں خوش ہوں مگر میرے خواب اس سے اور آگے کے تھے۔ اپنے پرجوش انداز پر عمران طاہر نے کہا کہ ہر وکٹ ان کے لیے ایسے ہے جیسے میری پہلی وکٹ ہو۔