Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق کرکٹر اختر سرفراز 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے اختر سرفراز کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز لاہور کے شوکت خانم میموریل اسپتال میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔ بائیں ہاتھ کے بلےباز نے 1997 اور 1998 کے درمیان 4 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور چار اننگز میں کُل 66 رنز بنائے۔
انھوں نے آخری مرتبہ 2007 کی قائد اعظم ٹرافی میں پشاور کی نمائندگی کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت سابق و موجودہ کرکٹرز نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ کرکٹ حلقوں کی جانب سے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی گئی اور پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔