Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم اس وقت تک ورلڈکپ 2019 جیتنے کے لیے سب سے زیادہ فیورٹ ٹیم ہے جب تک اس کا مقابلہ پاکستان سے نہیں ہو جاتا۔ انھوں نے کہا کہ یہ میچ بھارتی ٹیم کے لیے بہت اہم ہو گا کیونکہ پاکستان، بھارت کے خلاف بہت جارحانہ کرکٹ کھیلے گا۔
شعیب اختر نے کہا کہ روایتی حریفوں کے مقابلے میں پاکستان کا اعتماد بہت اچھا ہو گا کیونکہ شاہینوں نے آسٹریلیا کو بھی شکست دینے کی ٹھان لی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کل ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا جہاں بارش کا امکان ہے۔
اس کے بعد پاکستان کا اگلا میچ بھارت کے خلاف 16 جون کو ہو گا جو کہ مانچسٹر میں کھیلا جائے۔ اس میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس دن اسٹیڈیم میں بھارتی شائقین کی تعداد 68 فیصد جبکہ پاکستانی شائقین کی تعداد 18 فیصد ہو گی۔