پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے سوال ہوا کہ سابق کرکٹرز نے آپ پر بہت تنقید کی جبکہ شعیب اختر نے آپ کو تاریخ کا بزدل ترین کپتان قرار دی، آپ ان کے اس بیان کے بارے میں کیا کہیں گے؟ مصباح الحق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا اور انسان کو اپنا خود پتا ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا شعیب اختر ذاتی ہوئے یا نہیں لیکن میرا خیال ہے کہ تنقید کرتے ہوئے ذاتی حملے نہیں کرنے چاہیے۔ سابق کپتان نے کہا کہ اگر میں کسی کرکٹر کے ساتھ کھیلا ہوں تو چاہ کر بھی اس کے خلاف بات نہیں کر سکتا کیونکہ آپ نے اچھا اور برا وقت اکٹھے گزارا ہوتا ہے جبکہ یادگار فتوحات سے اکٹھے لطف اندوز ہوئے ہوتے ہو۔