Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو دوسرے میچ کے بعد ہی بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بیٹنگ کے دوران نیتھن کولٹرنائل کی گیند شیکھر دھون کے انگوٹھے پر لگی جس کے بعد انھوں نے بیٹنگ تو جاری رکھی مگر وہ فیلڈنگ کرنے نہیں آئے تھے۔
زخمی ہونے کے باوجود انھوں نے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ ایکسرے رپورٹ کے مطابق شیکھر دھون کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا ہے اور وہ اب تین سے چار ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی عدم موجودگی میں روہت شرما کے ساتھ اوپننگ لوکیش راہول کریں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شیکھر دھون انگلینڈ میں قیام کریں گے اور ان کی انجری پر نظر رکھی جائے گی۔