Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے موجودہ اور سابق کرکٹرز نے انھیں شاندار کرکٹ کیریئر پر خراج تحسین پیش کیا۔ شعیب اختر نے یووراج سنگھ کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تم میرے ایک اچھے دوست ہو اور میرے لیے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہو۔
شعیب اختر نے کہا کہ تمہارے لیے ضروری ہے کہ اب تمہارے بچے ہوں کیونکہ ابھی تک تمہارے پاس ایک بھی نہیں ہے۔ انھوں نے یووراج سنگھ کو مشورہ دیا کہ "بچے دو ہی اچھے"۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ پہلے تم بولرز کو رنز کھلاتے تھے لیکن اب اپنے بچوں کو کھلانا۔ شعیب اختر نے یووراج سنگھ کو "میچ ونر، روک اسٹار اور اچھا دوست" قرار دیا۔