Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کی ٹیم ورلڈکپ میں مشکلات کا شکار ہے۔ سری لنکا کو ایک میچ میں فتح ملی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دو میچز بارش کے نذر ہو گئے اور اب ٹیم کے اہم فاسٹ بولر لستھ ملنگا بھی وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
سری لنکا کرکٹ کے مطابق لستھ ملنگا کی ساس کا انتقال ہو گیا ہے جس وجہ سے انھیں ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے لیکن وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے جو کہ 15 جون کو کھیلا جائے گا۔
سری لنکا کے جو دو میچز بارش کی نذر ہوئے ان میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچز شامل ہیں۔ سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کیلئے آئی لینڈرز کو آسٹریلیا کے خلاف یقینی فتح درکار ہو گی۔