Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کی ورلڈکپ ٹیم میں شامل دو فاسٹ بولرز مارک ووڈ اور جوفرا آرچر کو انگلش ٹیم کی بولنگ لائن اپ کا اہم ہتھیار تصور کیا جا رہا ہے۔ دونوں فاسٹ بولرز میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کروا سکیں۔
مارک ووڈ نے ساتھی فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت آسانی کے ساتھ تیزرفتار بولنگ کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس وجہ سے مخالف ٹیم کے بیٹسمین بھی پریشان ہو جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں نے بھی جوفرا آرچر کی طرح فاسٹ بولنگ کرنے کی کوشش کی لیکن میں تقریباََ اپنی کمر تڑوا بیٹھا۔ مارک ووڈ نے تسلیم کیا کہ وہ جوفرا آرچر کی طرح 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ نہیں کروا سکتے۔