انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کی جانب سے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر محمود اللہ کا دلچسپ انٹرویو جاری کر دیا گیا ہے۔ محمود اللہ سے سوال کیا گیا کہ ٹیم کا کون سا کھلاڑی بڑا ڈانس کرتا ہے تو انھوں نے اپنا نام لیا جبکہ انھوں نے مہدی حسن میراز کو اچھا ڈانسر قرار دیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ وہ ڈانس کرتے ہوئے مجھے اچھا نہیں لگتا۔
انھوں نے بتایا کہ صابر رحمان کو سب سے زیادہ سیلفیز لینے کا شوق ہے۔ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کے بارے میں محمود اللہ نے انکشاف کیا کہ آپ کوئی بھی میوزک لگا دیں وہ گانا شروع کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمیم اقبال ہمیشہ فلائٹ اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ محمود اللہ نے بتایا کہ سیف الدین خود کو گوگل پر سرچ کرتے رہتے ہیں۔