Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون انجری کے باعث آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اگلے دو، تین میچز سے باہر ہو گئے ہیں جس میں پاکستان کے خلاف میچ بھی شامل ہے۔ شیکھر دھون کی انجری پاکستان ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ ان کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ شاندار ہے۔
شیکھر دھون نے پاکستان کے خلاف 2013 سے 2018 تک 7 ون ڈے میچز کھیلے جس میں انھوں نے 54 کی زبردست اوسط سے 380 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ میں انھوں نے پاکستان کے خلاف تین میچز کھیلے اور 48، 68 اور 21 رنز کی اننگز کھیلیں۔
شیکھر دھون نے پاکستان کے خلاف آخری میچ ستمبر 2018 میں دبئی میں کھیلا جہاں انھوں نے سنچری اسکور کی تھی۔ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ پر مدمقابل ہوں گے۔