Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کسی بھی ٹیم کی کامیابی میں اوپنرز کا کردار بہت اہم ہوتا ہے کہ وہ ٹیم کو کس قسم کا آغاز فراہم کرتے ہیں۔ گزشتہ کچھ سال میں بھارتی ٹیم کی کامیابی کا راز بھی اوپنرز اور ٹاپ آرڈر بیٹسمین ہیں۔ گزشتہ دو سال میں بہترین اوپنرز کی بات کی جائے تو بھارتی اوپنرز شیکھر دھون اور روہت شرما سب سے اوپر ہیں۔
دونوں نے 47 اننگز میں 44.48 کی شاندار اوسط سے 2,091 رنز اسکور کیے جس میں 7 سنچریوں اور 5 نصف سنچریوں کی پارٹنرشپس شامل ہیں۔ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیسن روئے اور جونی بیئرسٹو ہیں جنھوں نے 26 اننگز میں 64.42 کی اوسط سے 1675 رنز بنائے۔
پاکستان کے امام الحق اور فخر زمان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ امام الحق اور فخر زمان نے 23 اننگز میں 57.27 کی شاندار اوسط سے 1,260 رنز بنائے جس میں 4 سنچریوں کی شراکت بھی شامل ہے۔