Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز میں ہائی اسکورنگ مقابلے ہوئے تو عالمی کپ میں پانچ سو رنز بننے کی پیشگوئی کر دی گئی تاہم سولہ میچز گزرنے کے باوجود اسکور اب تک 400 تک بھی نہیں پہنچ سکا۔
آسٹریلیا کے خلاف میچ سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ یہ باہمی سیریز نہیں ہے، باہمی سیریز میں ٹیمیں 350 اور 370 کے قریب بھی جاتی ہیں اور ہم نے پاک انگلینڈ سیریز میں دیکھا کہ بڑے ہدف کامیابی سے حاصل بھی ہوئے مگر یہ ورلڈکپ کے میچز ہیں اور کسی بھی ٹیم کے لیے 500 رنز کرنا آسان نہیں ہو گا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ویسے بھی ون ڈے میچ میں 500 کرنا کوئی آسان کام نہیں اگر کسی ٹیم کا دن ہوا تو ایک، دو بار ہو سکتا ہے مگر ورلڈکپ میں ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل انگلینڈ نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ ورلڈکپ میں 500 رنز اسکور کریں جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کو بھی 500 رنز اسکور کرنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔