Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز سابق ساؤتھ افریقی آل راؤنڈر جیکس کیلس نے اپنی آل ٹائم ون ڈے ٹیم منتخب کر لی۔ انھوں نے اپنی ٹیم میں پاکستان سے بھی دو کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔ حیران کن طور پر جیکس کیلس نے مڈل آرڈر بیٹسمین برائن لارا کو اوپنر کے طور پر منتخب کیا اور سچن ٹنڈولکر کو ان کا پارٹنر چنا۔
تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور چوتھے نمبر پر ویرات کوہلی کو منتخب کیا گیا۔ جیکس کیلس نے کہا کہ اے بی ڈویلیئرز نے کرکٹ کو تبدیل کرنے میں بہت کردار ادا کیا اس لیے وہ میرے پانچویں نمبر کے کھلاڑی ہوں گے۔
انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف اور بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی ان کی ٹیم میں شامل ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے سابق فاسٹ بولر شان پولک اور آسٹریلوی سابق لیگ اسپنر شین وارن بھی کیلس کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پاکستان کے وسیم اکرم اور وقار یونس بھی ان کی ٹیم میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئے۔