Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو ورلڈکپ کی ٹیم کے لیے زیر غور تو لایا گیا مگر انھیں عالمی کپ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ جوش ہیزل ووڈ پہلے بھی اس پر مایوسی کا اظہار کر چکے ہیں مگر لگتا ایسا ہی ہے کہ وہ اس بات کا غم ابھی تک بھولے نہیں ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں جوش ہیزل ووڈ نے انکشاف کیا کہ وہ ورلڈکپ کے میچز نہیں دیکھ رہے کیونکہ ٹی وی پر بیٹھ کر میچز دیکھنا بہت مشکل ہے اور وہ آج کل اسکور چیک کر کے ہی گزارا کر رہے ہیں۔
جوش ہیزل ووڈ اے ٹیم کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں اور ان کے مطابق وہاں رہ کر میچز نہ دیکھنا شاید زیادہ مشکل ہو جائے گا۔ جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ انھوں نے فارغ اوقات میں اپنے ایکشن پر تھوڑا کام کیا ہے اور اب وہ ایشیز سیریز کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔