Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے خلاف بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساؤتھ افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے بتایا کے رواں سال آئی پی ایل کے دوران اے بی ڈویلیئرز نے مجھ سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ وہ ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں۔
ڈوپلیسی نے بتایا کہ جب ڈویلیئرز نے مجھے فون کیا اس کے اگلے دن ہی ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کا اعلان ہونا تھا اس لیے میں نے انھیں کہا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے مگر میں اپنے کوچ سے بات کروں گا۔
ڈوپلیسی نے اس حوالے سے کوچ اور سلیکٹرز سے بات کی تو ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ ڈویلیئرز نے بہت دیر کر دی ہے اور ورلڈکپ کی ٹیم مکمل طے پا چکی ہے۔ کپتان فاف ڈوپلیسی نے مزید بتایا کہ اے بی ڈویلیئرز کو ٹیم میں شامل نہ کرنے سے ان کی دوستی میں کوئی فرق نہیں آیا اور وہ اب بھی بہت اچھے دوست ہیں۔