Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے میزبان ٹیم انگلینڈ اور بھارت کو ورلڈکپ کی سب سے خطرناک ٹیمیں قرار دے دیا ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ ایک غیرمتوقع کھیل ہے اور کوئی بھی ٹیم اپنے دن پر کسی بھی حریف ٹیم کو شکست دے سکتی ہے مگر بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں کافی متوازن نظر آ رہی ہیں۔
بھارتی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے جس نے دو میچز کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ میزبان ٹیم نے تین میں سے دو میچوں میں فتح اپنے نام کی ہے۔
ایک انٹرویو میں سابق کپتان سے سوال ہوا کہ کیا پاکستان ٹیم ورلڈکپ فائنل میں رسائی حاصل کر سکے گی؟ وہاں بھی انھوں نے کہا کہ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں پہنچنے کے لیے زیادہ فیورٹ ہیں۔