Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کر دیا. ٹاؤنٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ اگر موقع ملا تو پاکستان جا کر ضرور کھیلوں گا. اوپننگ بیٹسمین ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کیلئے بہت جنون ہے جو کہ پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز میں نظر آیا۔
ایرون فنچ نے بتایا کہ جو کرکٹرز پاکستان سپر لیگ میں کھیلے تھے ان سب نے پاکستان کی بےحد تعریف کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کا فیصلہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں پاکستان میں سیریز طے ہوئی تو میں ضرور پاکستان جاؤں گا۔ پاکستان ٹیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھا جا سکتا کیونکہ یہ ٹیم آئی سی سی ایونٹس میں ہمیشہ اچھا پرفارم کرتی ہے۔