Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں اب تک بارش کے باعث تین میچ منسوخ ہو چکے ہیں جس وجہ سے کرکٹ شائقین بھی کافی مایوسی کا شکار ہیں جبکہ ایونٹ میں آنے والے کئی میچوں میں بھی بارش کا خدشہ ہے۔ ورلڈکپ 2019 کا سب سے بڑا پاک بھارت مقابلہ 16 جون کو مانچسٹر میں اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر ہو گا اور اس میچ میں بھی ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مانچسٹر میں اتوار کی صبح ہلکی بارش ہو گی مگر کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ میچ متاثر ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہو گئے تھے۔
اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان اب تک ایک ہی میچ کھیلا گیا ہے۔ ورلڈکپ 1999 میں بھارت نے پاکستان کو اسی میدان پر شکست دی تھی۔