Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ میں ہونے والی بارشوں نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا مزہ کر کرا کر دیا ہے۔ سب سے پہلے پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہوا۔ ویسٹ انڈیز اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان میچ شروع ضرور ہوا مگر کچھ دیر کے بعد بارش نے اینٹری کی اور میچ بہا لے گئی۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ بھی بارش کی وجہ سے ممکن نہیں ہو سکا۔
اس حوالے سے آئی سی سی پر شدید تنقید کے باعث چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا بیان سامنے آیا ہے۔ ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں اس وقت ہونے والی بارشیں غیرمتوقع ہیں، گزشتہ برس اس مہینے یہاں صرف دو ملی میٹر بارش ہوئی اور اس سال سو ملی میٹر تک پہنچ گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہر میچ کا متبادل دن نہیں رکھ سکتے، ایک میچ پر تقریبا 1200 افراد کام کرتے ہیں، براڈ کاسٹرز کا مسئلہ، ٹیموں کے سفر، فینز اور دیگر انتظامات کے مسائل کے باعث متبادل دن رکھنا ممکن نہیں ہے۔ ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ اس بات کی بھی کوئی گارنٹی نہیں کہ متبادل دن بارش نہیں ہو گی۔