Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں کئی ٹیمیں انجری مسائل سے دوچار ہیں اور اب آسٹریلوی ٹیم کو بھی انجری مسائل نے گھیر لیا۔ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس انجری کا شکار ہو گئے اور اگلے ایک یا دو میچز میں آسٹریلوی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ مارکس اسٹوئنس بھارت کے خلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوئے۔
مارکس اسٹوئنس کو ابھی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر نہیں کیا گیا کیونکہ اگر ابھی انھیں ٹیم سے نکالا گیا تو آئی سی سی قوانین کے مطابق وہ ورلڈکپ میں پھر سے ٹیم کو جوائن نہیں کر سکیں گے۔
آسٹریلوی مینجمنٹ نے متبادل کھلاڑی کے طور پر مچل مارش کو انگلینڈ طلب کر لیا ہے جو ایک دو روز میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ آسٹریلوی ٹیم ورلڈکپ میں اپنا چوتھا میچ آج پاکستان کے خلاف کھیل رہی ہے۔