Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی کے سابق ٹیسٹ امپائر ریاض الدین خالق حقیقی سے جا ملے۔ 61 سالہ ریاض الدین حرکت قلب بند ہونے کے سبب کراچی کے ہارٹ انسٹیٹوٹ میں انتقال کر گئے۔ ریاض الدین کو پاکستان کے سب سے کم عمر ٹیسٹ امپائر ہونے کا اعزاز حاصل تھا جبکہ انھوں نے سب سے زیادہ فرسٹ کلاس میچز میں امپائرنگ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔
انھوں نے 1990 سے 2002 کے دوران مجموعی طور پر 12 ٹیسٹ میچز اور اتنے ہی ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی۔ 15 دسمبر 1958 کو پیدا ہونے والے ریاض الدین دسمبر 2018 میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ پی سی بی، سابق و موجودہ کرکٹرز نے ریاض الدین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔