Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

International Cricket Council (ICC)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں زنگ بیلز تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا موقف ہے کہ ٹورنامنٹ کے درمیان میں بیلز تبدیل نہیں کی جا سکتیں کیونکہ تمام دس ٹیموں کے لیے آلات ایک جیسے ہی استعمال کیے جاتے ہیں اگر اب ان بیلز کو تبدیل کیا گیا تو یہ دوسری ٹیموں کے ساتھ زیادتی ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ورلڈکپ اور ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگز میں یہ بھی یہی بیلز اور دیگر آلات استعمال ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ کے پانچ میچوں میں گیند بیلز کو چھونے کے باوجود اپنی جگہ سے نہیں گریں اور بیٹسمین خوش قسمتی سے بچ گئے۔ ویرات کوہلی، ایرون فنچ اور دیگر نے اس مسئلے کے حل پر زور دیا تھا۔