Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی پاکستان کی بولنگ لائن کی کمزوری بنتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ کئی میچز سے حسن علی ٹیم پر بوجھ بن گئے ہیں۔
گزشتہ پانچ میچز میں حسن علی کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے تو انھوں نے 43.3 اوورز کروائے جس میں 6.9 کی بھاری اکانومی سے 299 رنز دیے جبکہ صرف تین وکٹیں ہی لے سکے۔
گزشتہ دس میچز میں بھی وہ صرف 6 وکٹیں ہی لے سکے ہیں۔ حسن علی کی اس پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ان کی اگلے میچز میں شرکت مشکوک نظر آ رہی ہے۔ پاکستان کے پاس حسن علی کے متبادل کے طور پر محمد حسنین اور عماد وسیم موجود ہیں۔ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 16 جون کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔