Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے شاداب خان کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہ بنانے پر شدید غصے کا اظہار کیا۔ اپنے تبصرے میں مصباح الحق نے کہا کہ پچ شاید فاسٹ بولرز کے لیے زیادہ مددگار تھی مگر اس کے باوجود اگر وہ کپتان ہوتے تو شاداب خان کو ٹیم میں شامل کرتے۔
سابق کپتان نے کہا کہ شاداب خان اسٹرائیک بولر ہے اور اہم موقعوں پر آؤٹ کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شاید ایک سوچ یہ ہو کہ آسٹریلوی ٹیم لیگ اسپنر کو اچھا کھیلتی ہے تاہم پھر بھی شاداب خان کی فارم کو دیکھتے ہوئے ان کی جگہ بنتی تھی اور وہ ٹیم کے کپتان ہوتے تو ہر صورت شاداب کو ٹیم میں لیتے۔
مصباح الحق نے مزید کہا کہ محمد عامر نے زبردست بولنگ کی مگر بدقسمتی سے کوئی بولر ان کا ساتھ نہ دے سکا۔